13 اکتوبر، 2022، 8:55 PM

سپاہ پاسداران انقلاب کا شمالی سرحدوں پر فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب کا شمالی سرحدوں پر فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے کمانڈر نے اگلے چند دنوں میں ملک کے شمال میں فورسز کی ایک بڑی مشق شروع کرنے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے ملک کے شمال میں فورسز کی ایک بڑی مشق شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں پاسداران انقلاب کی بری افواج کی اقتدار ﴿طاقت﴾ کے نام سے ایک بڑی مشق ہوگی۔

سپاہ پاسداران کی بری افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ مشقیں ملک کی شمالی سرحدوں پر ارس کے علاقے میں انجام دی جائیں گی جن کا اہتمام سپاہ پاسداران کے علاقائی فوجی بیس عاشورا کی طرف سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بڑی مشق کا انعقاد سالانہ پلان کے مطابق ماموریت پر عمل درآمد کا حصہ ہے جس کا مقصد سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کی جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہے۔

News ID 1912652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha